Showing posts with label Technology News. Show all posts
Showing posts with label Technology News. Show all posts

Saturday, 31 July 2021

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس ایپلیکشن کی بڑی خامی کو دور کردے گا


واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس ایپلیکشن کی بڑی خامی کو دور کردے گا

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں اگر کسی چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کردیا جائے تو وہ نئے میسج آنے پر پھر مین فیڈ پر نمودار ہوجاتی ہے،جس سے چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کرنے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اب کمپنی نے خاموشی سے ایک نئی اپ ڈیٹ سے اس خامی کو دور کردیا ہے۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے نئی آرکائیو چیٹس سیٹنگز کا اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ کنٹرول فراہم کیا جاسکے۔

یہ فیچر صارفین کو ایسے پیغامات کو اپنی فیڈ سے دور رکھنے میں بھی مدد فراہم کرے گا جو وہ غیرضروری سمجھتے ہوں گے۔

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہمیں صارفین کی جانب سے شکایات ملی تھیں کہ آرکائیو چیٹس بار بار مین چیٹ فیڈ پر نئے پیغامات کے ساتھ نمودار ہوجاتی ہیں۔


کمپنی نے کہا کہ نئی آرکائیو چیٹ سیٹنگز سے صارفین غیرمطلوبہ چیٹس کو آرکائیوڈ چیٹ فولڈز تک محدود رکھ سکیں گے، چاہے اس میں کوئی نیا میسج ہی کیوں نہ بھیجا جائے۔

واضح رہےکہ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے اور بتدریج سب کو دستیاب ہوگا۔


 

Friday, 25 June 2021

واٹس ایپ انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

 


دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین ایپ سے فی الحال فائدہ اٹھانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کے محتاج ہیں تاہم اب کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اہم فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔

ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔