Sunday, 18 February 2024

راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی، دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ کمشنر لیاقت علی

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگیوں

پر مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا


 راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی، دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ کمشنر لیاقت علی 


راولپنڈی کے 7 حلقوں میں انتخابی دھاندلی کر کے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا۔کمشنر لیاقت علی


مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دی جائے، دھاندلی میں پولیس اور کمشنر آفس بھی ملوث ہے۔کمشنر 


راولپنڈی میں انتخابی دھاندلی کے ذمہ دار الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان بھی ہیں۔لیاقت علی


راولپنڈی کے 7 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں دھاندلی کی گئی ہے۔کمشنر لیاقت علی


ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50، پچاس ہزار کی لیڈ میں تبدیل کر دیا۔کمشنر راولپنڈی


میں انتخابی دھاندلی پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ


کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس 


کمشنر لیاقت علی چٹھہ اس سے پہلے کمشنر ڈیرہ غازیخان بھی رہ چکے ہیں

Friday, 10 September 2021

دوسرے شوہر نے مجھے پہلے مرحوم شوہر کا نام ہٹانے سے منع کر دیا، معروف اینکر عائشہ جہانزیب کے دوسرے شوہر کا ایسا عمل جس نے ان کو مثال بنا دیا

عائشہ جہانزیب جن کی وجہ شہرت ماضی میں اگرچہ پروگرام خبرناک کی میزبان ہونا تھی مگر حالیہ دنوں میں ان کی شہرت کا سبب ان کی ایک ایسی تصویر کو قرار دیا جا رہا ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے پیر دھو رہی ہیں۔ اس حوالے سے ان کو کچھ حلقوں کی جانب سے بہت پزیرائی بھی ملی جب کہ کچھ خواتین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا-

مگر جس طرح ہر معاملے کے دو پہلو ہوتے ہیں اسی طرح اس تصویر کے بھی دو رخ ہیں جس کے بارے میں ہم آپکو آج بتانا چاہیں گے- عائشہ جہانزيب کے پہلے شوہر جن کا نام جہانزیب تھا پھیپھڑوں کے کینسر کے سبب جوانی میں ہی انتقال کر گئے- ان کی بیماری کے دوران عائشہ جہانزیب نے ان کی ہر طریقے سے خدمت کی مگر بدقسمتی سے ان کی زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہ کی-جسکے بعد عائشہ نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا سوشل پر شوہر کے پیر دھوتے ہوئے تصویر درحقیقت عائشہ کے دوسرے شوہر کی ہے جنہوں نے نہ صرف عائشہ کو اپنایا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کے پہلے شوہر سے ہونے والے بچوں کو بھی باپ کا پیار دیا۔ اس حوالے سے عائشہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مرد دوسرے مرد کی اولاد کو نہیں اپناتا ہے مگر حارث نے نہ صرف ان بچوں کو اپنایا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو اتنا پیار دیا کہ وہ باپ کی کمی کو بھول گئے-اس کے بعد عائشہ کے حارث سے بھی دو بچے ہوئے مگر اب بھی حارث یعنی عائشہ کی پہلی ترجیح ان کے پہلے تین بچے ہی رہے۔ عائشہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حارث سے شادی کرنے سے قبل انہوں نے ایک بیوہ کے طور پر سخت ترین زندگی گزاری- ان کی سب سے چھوٹی بچی اس وقت صرف دو سال کی تھی اتنے چھوٹے بچوں کے ساتھ تنہا زندگی گزارنا اور لوگوں کے طعنوں کو برداشت کرنا بہت مشکل وقت تھا-اس کے بعد حارث کی شادی کے بعد ان کی زندگی کا ایک نیا دور شروع ہوا۔ اپنے دوسرے شوہر کے حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ان کو کہا کہ آپ کا نام عائشہ جہانزيب ہی رہے اور ان کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ عائشہ کو ویسے ہی اپنائيں جیسی وہ ہیں-عام طور پر ہر مرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی بیوی کو اپنا نام دیں مگر حارث کا یہ عمل ایک مثال ہے اس حوالے سے عائشہ کا یہ کہنا ہے کہ حارث شادی سے قبل ان کے دوست تھے اور اب شوہر بننے کے بعد بھی انہوں نے اس دوستی کو ختم نہیں کیا اسی وجہ سے انہوں نے عائشہ کو ان کے شوہر کے پہلے نام کے ساتھ قبول کیا-سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کے حوالے سے عائشہ کا یہ کہنا تھا کہ یہ تصویر وادی نیلم کی تصویر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں پیاس محسوس ہوئی تو انہوں نے حارث سے پانی مانگا ان کی گاڑی جس میں پانی پڑا ہوا تھا کافی دور تھی۔ مگر ان کے شوہر اسی وقت ننگے پاؤں گئے اور انہوں نے عائشہ کو پانی لا کر دیا-پانی پینے کے بعد جب عائشہ نے اپنے شوہر کے پیروں کو دیکھا تو ان پر مٹی اور کنکر لگ گئے تھے تو ان کو بہت برا محسوس ہوا کہ ان کی پیاس کی وجہ سے ان کے شوہر نے اتنی تکلیف اٹھائی تو اس وقت انہوں نے دریا کے پانی میں اپنے شوہر کے پیر دھوئے- مگر وہ اس بات سے ناواقف تھیں کہ ان کے شوہر نے ان لمحات کو تصویر کی صورت میں قید کر لیا ہے یہی تصویر جب سوشل میڈيا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے اس پر مختلف قسم کے تبصرے کیے-مگر اس حوالے سے عائشہ کا کہنا تھا کہ اس ساری کہانی کو سننے کے بعد لوگ اس بات کا خود فیصلہ کر لیں کہ کیا ان کے شوہر کی عظمت اس قابل نہیں ہے کہ وہ ان کے پیر دھو کر پئيں جس نے ایک عورت کو اس کے تین بچوں کے ساتھ اپنا کر نہ صرف سہارہ دیا بلکہ بچوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ بھی رکھا اور اپنے نام کا ڈھنڈورہ تک نہیں پیٹا-عائشہ کا یہ کہنا تھا کہ اسی وجہ سے وہ اپنے شوہر کے پیر دھونے پر فخر محسوس کرتی ہیں اور ان کی خدمت کرنا ان کے کام کرنا یہاں تک کہ سونے سے پہلے ان کے پیر دبانا بھی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں

Tuesday, 24 August 2021

فضائی آلودگی میں مریدکے سرفہرست آ گیا۔





فضائی آلودگی میں مریدکے سرفہرست آ گیا۔
مریدکے آلودہ ترین آبادی ریکارڈ۔۔۔۔۔؟
 

افغان شہریوں سے دھوکہ ہو گیا، وہ سمجھے ہم امریکہ جا رہے ہیں لیکن کس ملک میں پہنچ گئے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) افغان شہریوں سے دھوکہ ہو گیا، وہ سمجھے ہم امریکہ جا رہے ہیںلیکن کس ملک میں عارضی میزبانی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کابل ائیرپورٹ سے امریکی طیاروں کے ذریعے افغانستان سے نکالےجانے والے پانچ ہزار شہریوں کو امریکہ نہیں لے جایا جائے گا بلکہ امریکہ کی درخواست پر متحدہ عرب امارات نے افغانستان سے نکلنے والے پانچ ہزار شہریوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دی ہے۔ امریکہ نے امارات سے درخواست کی تھی کہ دیگر ملکوں میں ان کی مستقل بندوبست سے قبل عارضی طور پر انہیں رہائش فراہم کی جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی درخواست پر پانچ ہزار افغانیوں کی عارضی میزبانی کی جائے گی۔ اس کے بعد انہیں دیگر ممالک منتقل کردیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی ایئر فورس کے مطابق کابل سے انخلا کے آپریشن کے دوران ایک افغان دوشیزہ نے بچے کو اس وقت جنم دیا جب وہ امریکی فوجی طیارے کے ذریعے جرمنی کی رامسٹین ایئر بیس پر سیٹل ہو چکی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایئر فورس کی ٹریفک کمان نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا کہ اپنے ملک افغانستان سے انخلا کے دوسرے مرحلے پر ایک افغان خاتون کو زچگی کے عمل سے گزرنا پڑا۔پرواز کے کپتان کے مطابق افغان دوشیزہ کو دوران پرواز زچگی میں پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا تو جہاز کے کپتان نے طیارے کی بلندی کم کر دی تاکہ جہاز میں ہوا کا دبا ئوبڑھایا جا سکے جس سے زچہ کی زندگی بچانے میں نہایت مدد ملی۔جہاز کے کپتان نے بتایا کہ لینڈنگ کے وقت عسکری ٹرانسپورٹ طیارے کے کارگو کیبن میں افغان خاتون کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی۔انھوں نے بتایا کہ زچہ اور بچہ کو قریبی میڈیکل یونٹ بھجوا دیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔نیٹو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک کم سے کم اٹھارہ ہزار افراد کو دارلحکومت سے باہر منتقل کیا ہے۔ قبل ازیں برطانوی فوج نے کہاہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کے دوران افراتفری کے نتیجے میں مزید 7 افغان باشندے ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ افغانستان چھوڑنے کے خواہشمند افراد کے لیے اب بھی خطرہ موجود ہے۔برطانوی فوج نے کابل ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والوں کو افراتفری کے دوران گہری چوٹیں آئیں، یہ وہ لوگ تھے جو بیرون ملک جانا چاہتے تھے اور طالبان نے انہیں ایئر پورٹ میں داخلے سے روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی۔برطانوی وزارت دفاع کے جاری بیان کے مطابق زمین پر موجود حالات تا حال چیلنجنگ ہیں لیکن ہم صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں’۔


 

مریدکے : معروف بزنس مین شیخ طاہر شبیر کی ایم 42 نیوز سے خصوصی گفتگو


🎙️
مریدکے: شیخ طاہر شبیر نے سوشل میڈیا پر انگلینڈ واپس جانے کے متعلق پوسٹ کی تھی۔
🎙️
مریدکے : اہلیان مریدکے کی طرف سے شیخ طاہر شبیر کو مریدکے نا چھوڑنے کا کہا۔
🎙️
مریدکے: شیخ طاہر شبیر کا کہنا ہے کہ ادارے کاروبار میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
🎙️
مریدکے: شیخ طاہر شبیر مریدکے میں طاہر ڈیری ملک شروع کرنے جا رہے ہیں۔
🎙️
مریدکے: طاہر ڈیری ملک اہلیان مریدکے کو خالص دودھ فراہم کرنے کے لیے پرامید۔
🎙️
مریدکے: طاہر ڈیری ملک نوزائیدہ بچوں کے لیے دودھ خصوصی آفر پر فراہم کرے گا۔
🎙️
مریدکے: 28 اگست کو مال آف مریدکے میں لائیو قرعہ اندازی ہو گی۔
🎙️
مریدکے: اہلیانِ مریدکے 28 اگست شام 5 بجے تک قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
🎙️
مریدکے: 28 اگست تک 3000 کی خریداری پر قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
🎙️
مریدکے: قرعہ اندازی میں 10 موٹرسائیکلز اور ڈھیروں قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔
🎙️
مریدکے: قرعہ اندازی ایم 42 نیوز کے فیس بک پیج پر لائیو دیکھائی جائے گی۔
🎙️
مریدکے: شیخ طاہر شبیر مریدکے کے لیے بہت کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
🎙️
مریدکے: مال آف مریدکے میں خریداری کریں 10 موٹرسائیکلز اور ڈھیروں انعامات جیتیں۔
🎙️
مریدکے: مال آف مریدکے مناسب قیمت میں اعلیٰ معیار کی اشیاء خرید فرمائیں۔


رکشہ ڈرائیور اور ساتھی نے رات کی تاریکی میں خاتون سے زیادتی کی،ملزمان رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گئے

لاہور میں دو ملزمان نے ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ زیادتی کیس کی طرز کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے وہاڑی کی رہائشی ماں بیٹی کو تھانہ چوہنگ کی حدود میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہاڑی کی رہائشی خاتون ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری اور صدر کینٹ جانے کے لیے رکشہ بک کرایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اس کی بیٹی کو گھما پھرا کر ایل ڈی اے ایوینیو لے گیا۔
رکشہ ڈرائیور نے رات کی تاریکی میں خاتون سے زیادتی کی۔رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے ماں بیٹی سے باری باری زیادتی کی تاہم شور مچانے پر دونوں رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
دونوں افراد خاتون کا موبائل اور پانچ ہزار روپے بھی لے گئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ماں بیٹی وہاڑی سے بہن کو ملنے کے لیے رات 10 بجے لاہور پہنچیں ملزمان نے دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے،تحقیقاتی ٹیمیں موقع سے شواہد جمع کر رہی ہیں اور خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ ماں بیٹی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے زیادتی کا شکار ماں بیٹی کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں۔ملزمان کے قریب پہنچ گئے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں مدرسے کے استاد کی جانب سے طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔پولیس کے مطابق طالبہ کی والدہ کا ایف آئی آر میں کہنا ہے مدرسے سے فون آیا کہ آپ کی بچی بے ہوش ہو گئی ہے اسے لے جائیں، جس کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد شاہنواز نے اس کے ساتھ زبردستی کی ہے۔
بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کے مطابق استاد نے متعدد بار اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔تھانہ پیر ودھائی پولیس کے مطابق واقعہ کی ایف آر درج کر لی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی پر شدید تشدد کے نشانات واضح ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب متاثرہ طالبہ کی والدہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، ہمیں انصاف دلایا جائے۔


 

شائقین کیلیے اچھی خبر! افغان ٹیم پاکستان آنے کو تیار

شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ افغانستان کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے ‏لیے آمادہ ہو گئی۔افغان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور سیریز ‏پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی۔پاک افغان کرکٹ سیریز سری لنکا میں ہونا تھی تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے سیریز کا انعقاد منسوخ ‏کر دیا گیا تھا۔پاک افغان کرکٹ سیریز ستمبر کے پہلے ہفتےمیں ہو گی جس کے لیے افغانستان کی ٹیم منگل ‏یا بدھ کو پاکستان پہنچے گی۔تین ون ڈے میچز کی سیریز کے شہر کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ سیریز کا میزبان افغانستان ہی ہو ‏گا۔پاکستانی سفارتخانے نے افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ویزے جاری کر دیئے ہیں۔ وفاقی وزیر ‏اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ‏نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے ہیں ، دعاکرتےہیں افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے ‏چہروں پر مسکراہٹیں لائیں گے۔


 

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر فراہم کر دیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے۔آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق آج تاریخی دن ہے اور رکن ممالک نے 650 ارب ڈالر وصول کر لیے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کی منتقلی سے عالمی معیشت میں اعتماد اور استحکام آئے گا اور عالمی معیشت دوبارہ ابھرے گی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق رکن ممالک اِس رقم کو غیر مشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں تاہم قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کریں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کو منتقل کی گئی رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض ادائیگی کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔یہ رقم آئی ایم ایف نے کورونا سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک کو جاری کی ہے جس کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔ذرائع آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو2 ارب 77 کروڑ ڈالرز منتقل کردیےگئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس رقم کی منتقلی سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے۔وزارت خزانہ ذرائع نے بتایاکہ اِس قرض کے ساتھ کوئی شرط نہیں رکھی گئی اور شرح سود بھی انتہائی کم ہے، ابھی اس کی واپسی کے وقت کا تعین بھی نہیں کیا گیا جبکہ یہ قرض آئی ایم ایف کی طرف سے دیے پروگرام کا حصہ بھی نہیں۔


 

ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے اور ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(این این آئی) آل پاکستان لائرز کنونشن میں پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ، سندھ ہائیکورٹ سمیت ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز نے سینئرزججز کو نظر انداز کرکے جونیئر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کیخلاف 9 ستمبر کو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے اور ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔دھرنا جوڈیشل کونسل کے اجلاس کے موقع پر دیا جائے گا۔
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے تحت شہدائے کوئٹہ ہال میں آل پاکستان وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ وکلا کنونشن میں پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، سندھ بار کونسل، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن، کراچی بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ ملیر بار ایسوسی ایشن سمیت ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور سینئر وکلا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آل پاکستان وکلا کنونشن سے خطاب میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل خوشدل خان خٹک نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع ہڑتال اور سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری میں اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور جونیئر ججز کی تعیناتی آئین کے بھی خلاف ہے۔ پسند اور نا پسند کی بنیاد پر تقرری ناقابل قبول ہے جبکہ ایڈ ہاک تقرری کے بجائے مستقل تعیناتی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس عائشہ ملک بھی جونیئر جج ہیں اور ان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی قابل قبول نہیں۔ ہم اصولوں پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے اور بیرسٹر فروغ اے نسیم کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد شاہ نے خطاب میں کہا کہ وکلا نے ججز بحالی اور آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی اور کچھ لوگوں نے مشرف کے یاروں کا ساتھ دیا۔ ہم وکلا تحریک کے دوران کہتے تھے جو مشرف کا یار ہے غدار ہے غدار ہے۔
جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔ رکن جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے کہا کہ 16 ہزار ملازمین کو ایک فیصلے سے برطرف کردیا گیا۔ ہم نے عدلیہ کو آزاد کرانے کی جدو جہد کی اور ہم سینیارٹی کے اصول کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کریں گے جبکہ بار ایسو سی ایشنز متحد ہیں اور جدو جہد تیز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف زبانی بات نہیں کررہے اور ہم نے رولز میں ترمیم کیلئے تحریری سفارشات بھی دی ہیں جبکہ تقسیم کرنے کی کوشش بھی ناکام ہوگی۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدا لطیف آفریدی نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 ستمبر کو سپریم کورٹ بند کردیں گے اور جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر احتجاج کیا جائے گا جبکہ کے پی میں احتجاج اور دھرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں کم از کم خواتین ججز کو تعینات کیا جائے مگر سینیارٹی کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ دھرنا بھی ہوگا اور مرنا بھی ہوگا۔ 9ستمبر کو ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال ہوگی۔ انہوں نے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ اے نسیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر قانون کی صلاحیتیں اور ڈگری بھی مشکوک ہے اور سندھ بار کونسل ان کی ڈگری کی جانچ پڑتال کرے۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد یاسین آزاد کا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15سال کی اسٹیڈنگ رکھنے والے کسی بھی وکیل کو جج بنایا جا سکتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہماری عدلیہ آزاد ہے لیکن میں اس بات کو نہیں مانتا۔ کسی نے ہمارے چیف جسٹس سے پوچھا کہ امریکہ نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ آزاد نہیں ہے جس پر چیف جسٹس نے منہ پر انگلی رکھ لی جبکہ ہماری پارلیمنٹ نے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں ووٹ دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ایڈہاک جج بنایا جا سکتا ہے کہ نہیں اور یہ ایک جونئیر جج کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا جا سکتا ہے کہ نہیں؟ یہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے ساتھ زیادتی ہے۔ اگر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ لے کر جانا ہے تو 17 اگست کو خالی ہونے والی جگہ پر مستقل جج کے طور پر لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے زیادتی کریں گے تو وکلا اپنی آواز بلند کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار طے کرے۔ میرٹ کی بات کرتے ہیں تو میرٹ پر آئیں۔ سنیارٹی کے حساب سے تعیناتیاں کی جائیں۔ اگر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اہل نہیں تھے تو ساڑھے 4 سال سے انہیں چیف جسٹس کیوں بنایا ہوا ہے؟ وکلا اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ محمد یاسین آزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ملک کی بدقسمتی دیکھیں سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے ججز میں گروپنگ ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ گروپنگ ختم کرو عوام کو انصاف فراہم کرو۔ اگر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے ساتھ نہ انصافی ہوتی ہے تو وہ انصاف لینے کہاں جائیں گے۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن و وکلا رہنما علی احمد کرد نے کہا کہ یہ کنونشن خطرناک لوگوں کی نشست ہے اور جونیئر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی سے باز رہیں۔ ہم نے 2 سال تک وکلا تحریک چلائی۔ ہم عدلیہ کو آج بھی مقدس سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کو چھیڑنا مناسب نہیں ہوگا۔ ہمارے پاس کھونے اور پچھتانے کیلئے کچھ نہیں اور آئین کی بالادستی کیلئے کسی نے آواز اٹھائی تو وہ صرف کالا کوٹ کالی ٹائی ہے جبکہ صرف جسٹس احمد علی شیخ یا جسٹس عائشہ ملک کی بات نہیں انصاف کی بات ہے۔ وکلا رہنما حامد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب بھی سینیارٹی کو نظر انداز کیا گیا اس کا نتیجہ برا نکلا اورسینیارٹی کے اصول کی خلاف ورزی پر ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ سے بھی جونیئر ججوں کو تعینات کیا گیا۔ پہلے نظریہ ضرورت ہوتا تھا۔ اب نیا فارمولا آیا ہے 2،2سال تک کیس ہی نہیں لگایا جاتا۔ نظام کو درست کرنا ہے تو اصولوں پر عمل کرنا ہوگا اور سپریم کورٹ میں صوبوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے 4 اور لاہور سے 6 ججز سے زیادہ نہ ہوں اور وفاقی کورٹ میں تمام صوبوں کی نمائندگی ضروری ہے جبکہ جسٹس احمد علی شیخ کی ایڈہاک تقرری میں خالد جاوید کا مشروط ووٹ تھا۔ اکثریتی فیصلہ نہ ہونے کے باجود نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ جسٹس احمد علی شیخ نے اسٹینڈ لیا ہم ان کے ساتھ ہیں۔ سابق وائس چیئرمین سندھ بار کونسل حیدر امام رضوی نے کہا کہ بہت افسوس ہوا کہ پارلیمانی کمیٹی نے سندھ ہائیکورٹ کے جونئیر جج تعیناتی کی منظور دی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیگل ایڈوائزر فاروق ایچ نائیک نے پارلیمانی کمیٹی میں جونیئر جج کی ایلیویشن کی حمایت کی ہے۔ صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر صلاح الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہمیں کوئی پلاٹ نہیں چاہئے۔ ہم صرف عزت کے طلبگار ہیں اور عدلیہ جو اصول دوسروں پر لاگو کرتی ہے وہ خود پر کیوں نہیں؟ وقت آگیا ہے کہ اپنے صوابدیدی اختیار کو کم کریں۔ انہوں نے کہا کہ گجر نالہ میں ہزاروں گھر گرادیئے مگر یہ قانون معروف تعمیراتی کمپنی پر نہیں لگتا۔وہی سپریم کورٹ جرمانے کی رقم لے کر الاٹمنٹ کو جائز قرار دے دیتی ہے جبکہ جوڈیشل ایکٹوزم اور تقرری کے اختیارات کم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ صدر کراچی بار ایسوسی ایشن نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے نے کہا کہ ہم قانون کی بالاستی اور آئین کی پاسداری کی بات کرتے ہیں۔ آج ججز کی تنخواہ 15 لاکھ روپے ہے۔ وہ ریلیف کیا دے رہے ہیں یہ سب کو پتہ ہے۔ ہم نے 2007 کی تحریک کے بعد بہت کچھ دیکھا ہے۔ سپریم کورٹ خود انصاف فراہم نہ کرے تو یہ کون سا انصاف ہے جبکہ وکلا کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے اور وکلا آج بھی متحد ہیں۔جنرل سیکرٹری سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر عمر سومرو نے خطاب میں کہا کہ یہاں سب کو بلانے کا مقصد عدلیہ کا تحفظ ہے اور آئین کے مطابق ایڈہاک جج اس صورت میں تعینات کیا جا سکتا ہے جب اشد ضرورت ہو۔ ہمارے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو کہا جارہا ہے کہ ایڈہاک جج کے طور پر سپریم کورٹ آئیں اور ایک جونیئر جج محمد علی مظہر کو بطور مستقل جج تعینات کیا گیاہے۔ جوڈیشل کمیشن کا یہ فیصلہ توہین آمیز ہے جبکہ جوڈیشل کمیشن کس طرح چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی توہین کرسکتا ہے۔ وکلا کنونشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے قرار داد منظور کی اور اعلان کیا کہ 9 ستمبر کو اس اقدام کیخلاف بھرپور احتجاج اور دھرنا دیا جائیگا۔ وکلا کنونشن نے 9 ستمبر کو ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ وکلا غیر قانونی اقدام کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے۔


 

وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیدیا۔وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ملاقات کی جس میں بورڈ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو آئندہ تین سال کے لیے توسیع نہ دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا جب کہ رمیز راجہ کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان رمیز راجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔