Showing posts with label Sports. Show all posts
Showing posts with label Sports. Show all posts

Tuesday, 24 August 2021

شائقین کیلیے اچھی خبر! افغان ٹیم پاکستان آنے کو تیار

شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ افغانستان کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے ‏لیے آمادہ ہو گئی۔افغان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور سیریز ‏پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی۔پاک افغان کرکٹ سیریز سری لنکا میں ہونا تھی تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے سیریز کا انعقاد منسوخ ‏کر دیا گیا تھا۔پاک افغان کرکٹ سیریز ستمبر کے پہلے ہفتےمیں ہو گی جس کے لیے افغانستان کی ٹیم منگل ‏یا بدھ کو پاکستان پہنچے گی۔تین ون ڈے میچز کی سیریز کے شہر کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ سیریز کا میزبان افغانستان ہی ہو ‏گا۔پاکستانی سفارتخانے نے افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ویزے جاری کر دیئے ہیں۔ وفاقی وزیر ‏اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ‏نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے ہیں ، دعاکرتےہیں افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے ‏چہروں پر مسکراہٹیں لائیں گے۔


 

وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیدیا۔وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ملاقات کی جس میں بورڈ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو آئندہ تین سال کے لیے توسیع نہ دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا جب کہ رمیز راجہ کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان رمیز راجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔


 

پاک افغان سیریز ملتوی ہونے پر پی سی بی کا بیان آ گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک افغان ایک روزہ سیریز کے ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نےافغان بورڈ کی سیریزملتوی کرنےکی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔پی سی بی کے مطابق فیصلہ کابل سےفضائی آپریشن کی معطلی اور کھلاڑیوں کی دماغی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا میں بڑھتے کرونا کیسز بھی سیریز معطلی کی وجہ بنے، دونوں بورڈز 2022 میں سیریز ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ستمبر میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز اچانک ملتوی کر دی گئی تھی۔سی ای او افغان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان سے سیریز ملتوی کردی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی آئندہ ماہ ستمبر میں سیریز کھیلی جانی تھی۔پاکستانی سفارتخانے نے افغان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کے ویزےجاری کر دیئے تھے۔


 

Monday, 2 August 2021

کشمیر پریمیئر لیگ کا شیڈول


کشمیر پریمیئر لیگ کا شیڈول
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے شیڈول کا اعلان ہو گیا، ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا، لیگ کہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔
کے پی ایل کے تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کشمیر پریمیئر لیگ کے اوّلین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوں گے۔
ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لائٹس کی روشنیوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہ پلیٹ فارم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے نہایت مناسب ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکیوں کا سامنے کرنے والے مایہ ناز جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز کے پی ایل میں اوورسیز واریئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، جب کہ مظفرآباد ٹائیگرز کو سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان کی خدمات حاصل ہوں گی۔



کے پی ایل شیڈول
جمعہ 6 اگست، رات 8:30 بجے: میرپور رائلز بمقابلہ راولاکوٹ ہاکس
ہفتہ 7 اگست، دوپہر 2:00 بجے: باغ اسٹالیئنز بمقابلہ کوٹلی لائنز
ہفتہ 7 اگست، رات 7:30 بجے: اوورسیز واریئرز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز
اتوار 8 اگست، دوپہر 2:00 بجے: میرپور رائلز بمقابلہ باغ اسٹالیئنز
اتوار 8 اگست، رات 7:30 بجے: راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ کوٹلی لائنز
پیر 9 اگست، دوپہر 2:00 بجے: اوورسیز واریئرز بمقابلہ میرپور رائلز
پیر 9 اگست، رات 7:30 بجے: راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز
منگل 10 اگست، دوپہر 2:00 بجے: مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز
منگل 10 اگست، رات 7:30 بجے: باغ اسٹالیئنز بمقابلہ اوورسیز واریئرز
بدھ 11 اگست، دوپہر 2:00 بجے: راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ باغ اسٹالیئنز
بدھ 11 اگست، رات 7:30 بجے: کوٹلی لائنز بمقابلہ میرپور رائلز
جمعرات 12 اگست، دن 10:00 بجے: باغ اسٹالیئنز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز
جمعرات 12 اگست، سہ پہر 3:30 بجے: راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ اوورسیز واریئرز
جمعہ 13 اگست، دوپہر 2:00 بجے: اوورسیز واریئرز بمقابلہ کوٹلی لائنز
جمعہ 13 اگست، رات 7:30 بجے: مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ میرپور رائلز
ہفتہ 14 اگست، سہ پہر 4:00 بجے: کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)
اتوار 15 اگست، سہ پہر 4:00 بجے: ایلیمینیٹر1 (3 بمقابلہ 4)
پیر 16 اگست، سہ پہر 4:00 بجے: ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم)
منگل 17 اگست، شام 4:00 بجے: ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم)


 

Friday, 30 July 2021

کیوی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق اہم خبر


کیوی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق اہم خبر
لاہور: پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں دورہ پاکستان کی تصدیق ممکن ہوسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیوی بورڈ سے سیکیورٹی امور کے ماہر رگ ڈیکاسن پاکستان آئیں گے جو کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز رواں برس ستمبر، اکتوبر میں شیڈول ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کو تین ٹی ٹوئنٹی کے بجائے پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے نیوزی لینڈ بورڈ اور پی سی بی کے درمیان بات چیت جاری ہے، آئندہ چند روز کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ آگاہ کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ رواں سال سترہ اکتوبر سے چودہ نومبر تک ابوظبی، دبئی، شارجہ اور مسقط میں کھیلا جائے گا۔


 

Tuesday, 13 July 2021

سپورٹس سٹی، ریگی ماڈل ٹاون میں فٹبال اور سوئمنگ پول کے ڈیزائنز فائنل ہوگئے،


‏سپورٹس سٹی، ریگی ماڈل ٹاون میں فٹبال اور سوئمنگ پول کے ڈیزائنز فائنل ہوگئے، مزید سہولیات کے ڈیزائنز جلد تیار ہوکر منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ بہت جلد پشاور کے نوجوانوں کو فٹبال، سوئمنگ اور دیگر کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

 

لیجنڈز آف راوی ریان کرکٹ ٹورنامنٹ


لیجنڈز آف راوی ریان کے نام سے 11 جولائی کو حسین ٹاون نزد بارہ دری والی گراونڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کے 35 پلس پلیئرز کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اس ٹورنامنٹ کا انعقاد سرور خان بلال خان اور واجد خان نے کیا ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چیئرمین یوسی راوی ریان سجاد خان نے جیتنے والی ٹیم کو بیس ہزار روپے انعام دیا۔
چیئرمین یوسی راوی ریان سجاد خان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینا تھا اور گراؤنڈز کو آباد کرنا اور ہسپتالوں کو ویران کرنا تھا