Tuesday, 24 August 2021

پاک افغان سیریز ملتوی ہونے پر پی سی بی کا بیان آ گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک افغان ایک روزہ سیریز کے ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نےافغان بورڈ کی سیریزملتوی کرنےکی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔پی سی بی کے مطابق فیصلہ کابل سےفضائی آپریشن کی معطلی اور کھلاڑیوں کی دماغی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا میں بڑھتے کرونا کیسز بھی سیریز معطلی کی وجہ بنے، دونوں بورڈز 2022 میں سیریز ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ستمبر میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز اچانک ملتوی کر دی گئی تھی۔سی ای او افغان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان سے سیریز ملتوی کردی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی آئندہ ماہ ستمبر میں سیریز کھیلی جانی تھی۔پاکستانی سفارتخانے نے افغان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کے ویزےجاری کر دیئے تھے۔


 

No comments:

Post a Comment