Showing posts with label Local News. Show all posts
Showing posts with label Local News. Show all posts

Tuesday, 24 August 2021

فضائی آلودگی میں مریدکے سرفہرست آ گیا۔





فضائی آلودگی میں مریدکے سرفہرست آ گیا۔
مریدکے آلودہ ترین آبادی ریکارڈ۔۔۔۔۔؟
 

مریدکے : معروف بزنس مین شیخ طاہر شبیر کی ایم 42 نیوز سے خصوصی گفتگو


🎙️
مریدکے: شیخ طاہر شبیر نے سوشل میڈیا پر انگلینڈ واپس جانے کے متعلق پوسٹ کی تھی۔
🎙️
مریدکے : اہلیان مریدکے کی طرف سے شیخ طاہر شبیر کو مریدکے نا چھوڑنے کا کہا۔
🎙️
مریدکے: شیخ طاہر شبیر کا کہنا ہے کہ ادارے کاروبار میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
🎙️
مریدکے: شیخ طاہر شبیر مریدکے میں طاہر ڈیری ملک شروع کرنے جا رہے ہیں۔
🎙️
مریدکے: طاہر ڈیری ملک اہلیان مریدکے کو خالص دودھ فراہم کرنے کے لیے پرامید۔
🎙️
مریدکے: طاہر ڈیری ملک نوزائیدہ بچوں کے لیے دودھ خصوصی آفر پر فراہم کرے گا۔
🎙️
مریدکے: 28 اگست کو مال آف مریدکے میں لائیو قرعہ اندازی ہو گی۔
🎙️
مریدکے: اہلیانِ مریدکے 28 اگست شام 5 بجے تک قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
🎙️
مریدکے: 28 اگست تک 3000 کی خریداری پر قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
🎙️
مریدکے: قرعہ اندازی میں 10 موٹرسائیکلز اور ڈھیروں قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔
🎙️
مریدکے: قرعہ اندازی ایم 42 نیوز کے فیس بک پیج پر لائیو دیکھائی جائے گی۔
🎙️
مریدکے: شیخ طاہر شبیر مریدکے کے لیے بہت کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
🎙️
مریدکے: مال آف مریدکے میں خریداری کریں 10 موٹرسائیکلز اور ڈھیروں انعامات جیتیں۔
🎙️
مریدکے: مال آف مریدکے مناسب قیمت میں اعلیٰ معیار کی اشیاء خرید فرمائیں۔


Sunday, 15 August 2021

میونسپل کارپوریشن مریدکے میں جشنِ آزادی کی تقریب، اراکین اسمبلی، شہریوں کی بھرپور شرکت

آج جشنِ آزادی کے موقع پر میونسپل کارپوریشن مریدکے میں اراکین اسمبلی، مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ ایم پی اے چودھری خرم اعجاز چٹھہ، عثمان سکندر بھٹی، ایم پی اے چودھری عمر آفتاب ڈھلوں، اسسٹنٹ کمشنر اظہار الحق باجوہ، ڈی ایس پی چودھری افتخار وریا، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مریدکے شیخ آفتاب جمیل، امیدوارانِ میئر ، چودھری ندیم نواز چھینہ، چودھری محمد ارشد ورک، رفیق الحسن قریشی، میڈم خالدہ انتصار، عتیق بھٹی، شہریار گجر، سید احمد رضا، طارق ریحان، شیخ شان، ایڈووکیٹ شفقت نواز مہار، سلیم انجم، علی مرتضیٰ سرویا، شاہد ورک، سمیت دیگر معززین اس موقع پہ موجود تھے۔ اس موقع پر ایک سادہ تقریب ہوئی۔ جس کی نظامت کے فرائض دی ونڈر فل یوگا کلب مریدکے کے سربراہ عامر صدیق چودھری نے کی۔ مقررین نے جشنِ آزادی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ عامر صدیق چودھری نے یومِ آزادی کے ساتھ ساتھ شہر میں روزافزوں گندگی اور آلودگی کے مسائل کو اجاگر کیا۔ تقریب کے بعد شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلیے ریلی مختصر نکالی گئی


 

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے میں جشنِ آزادی کی تقریب، اراکین اسمبلی، شہریوں کی بھرپور شرکت


تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے میں جشنِ آزادی کی تقریب، اراکین اسمبلی، شہریوں کی بھرپور شرکت جشنِ آزادی کے موقع پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے میں اراکین اسمبلی، مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ ایم پی اے چودھری خرم اعجاز چٹھہ، عثمان سکندر بھٹی، ایم پی اے چودھری عمر آفتاب ڈھلوں، اسسٹنٹ کمشنر اظہار الحق باجوہ، ڈی ایس پی چودھری افتخار احمد وریا،ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے ڈاکٹر احمد عمار آصف، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مریدکے شیخ آفتاب جمیل، امیدوارانِ میئر ، چودھری ندیم نواز چھینہ، چودھری محمد ارشد ورک، رفیق الحسن قریشی، میڈم خالدہ انتصار، عتیق بھٹی، شہریار گجر، سید احمد رضا، طارق ریحان، شیخ شان، ایڈووکیٹ شفقت نواز مہار، سلیم انجم، علی مرتضیٰ سرویا، شاہد ورک، سمیت دیگر معززین اس موقع پہ موجود تھے۔ اس موقع پر ایک سادہ تقریب ہوئی۔ جس میں جشن آزادی مبارک کا کیک کاٹا گیا ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے ڈاکٹر احمد عمار آصف سمیت متعدد مقررین نے جشنِ آزادی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔


 

Saturday, 31 July 2021

قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں جدید طرز کا آٹو ٹیکنالوجی پارک بنایا جارہا ہے، اسلم اقبال


قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں جدید طرز کا آٹو ٹیکنالوجی پارک بنایا جارہا ہے، اسلم اقبال 

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں جدید طرز کا آٹو ٹیکنالوجی پارک بنایا جارہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پیڈمک آفس میں اجلاس ہوا جس میں پیڈمک کے زیر احتمام صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

اس کے علاوہ میاں اسلم اقبال نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں آٹو سپورٹس سنٹر کا دورہ بھی کیا اور کئی سال سے بند پڑے آٹو سپورٹس سنٹر کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

اس جلاس میں چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی اور سی ای او علی معظم سید نے جاری منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی اور سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ پیڈمک کے زیر انتظام منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ 

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صوبے بھر کے صنعتی مراکز میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کیا جارہا ہے، جدید کاروباری سہولیات سے آراستہ صنعتی زونز سے صوبے کی معشیت مضبوط ہوگی۔ 

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے قائداعظم بزنس پارک اور ملٹی پرپز بزنس سنٹر کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی اور آٹو سپورٹس سنٹر کی بحالی کے لئے تجاویز مرتب کرکے پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔ 

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجود آٹو سپورٹس سنٹر کو ٹیکنالوجی پارک سے منسلک کیا جائے گا، آٹو سپورٹس سنٹر میں طلبا کی ٹریننگ کے لئے کلاسز شروع کی جائیں گی اور رواں مالی سال آٹو سپورٹس سنٹر کی بحالی کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔ 

اجلاس میں چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی ، سی ای او، بورڈ ممبران اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔


 

مریدکے : وراثتی جائیداد کے لیے رشتہ داروں نے ملکر ہماری جائیداد کو متنازعہ بنا دیا

 


مریدکے : وراثتی جائیداد کے لیے رشتہ داروں نے ملکر ہماری جائیداد کو متنازعہ بنا دیا


Friday, 30 July 2021

مریدکے: اسسٹنٹ کمشنر اظہار الحق باجوہ کی دبنگ کاروائی کلینکس فارمیسی کو زائد المعیاد ادویات اور اشیاء فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔


مریدکے: اسسٹنٹ کمشنر اظہار الحق باجوہ کی دبنگ کاروائی کلینکس فارمیسی کو زائد المعیاد ادویات اور اشیاء فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر اظہارالحق باجوہ کا مریدکے میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن،
ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاء فروخت نا کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جرمانے اور وارننگ
دوبارہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کے ساتھ ایف آئی آر کاٹ کر جیل بھجوانے کا اعلان،
فارمیسی "کلینکس" کو بھی ریٹ لسٹ سے مہنگی اشیاء بیچنے، ناجائز تجاوزات کرنے اور زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے پر نامعلوم مدت کیلئے سِیل کر دیا گیا۔


 

میڈیا کی مثبت نشاندہی کی بدولت پولیس بہتر انداز میں کام کر سکتی ہے . ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے عمر شیراز گھمن


مریدکے : ( میاں فیصل سے ) میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا کی مثبت نشاندہی کی بدولت پولیس بہتر انداز میں کام کر سکتی ہے تھانہ سٹی مریدکے میں میری تعیناتی میری صلاحیتیوں کا امتحان ہے اور میں ہمیشہ چیلنجز قبول کرنے کا عادی ہوں صحافیوں کی مثبت صحافت کا قائل ہوں اپنی ہر تعیناتی میں مجھے یاہں سے اچھا تعاون ملا ہے اب بھی میں امید کرتا ہوں کہ مریدکے میں صحافت سے وابستہ صحافی حضرات معاشرے کے ناسوروں کے خلاف نشاندہی بھی کریں گے اور پولیس کے ساتھ تعاون بھی کریں گے ان خیالات کا اظہار تھانہ سٹی مریدکے میں تعینات ہونے والے نئے ایس ایچ او سب انسپکٹر عمر شیراز گھمن نے پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں ریاض اور پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل رجسٹرڈ تحصیل مریدکے کے جنرل سیکرٹری میاں فیصل سے ملاقات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مریدکے سے منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنا ہے اگر کوئی جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پولیس کو دے گا تو اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا میرے آفس کے دروازے ہر آنے والے سائل کے لیے کھلے ہیں ہر شخص جو اپنے حق کی داد رسی کے لیے میرے پاس آئے گا میں اپنی استطاعت کے مطابق اس کو ریلیف دلوانے کی کوشش کروں گا ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے عمر شیراز گھمن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ کوئی بھی صحافی ایسا نہیں ہو گا جو کسی منشیات فروش یا چور کا سفارشی ہو گا سینئر نائب صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل رجسٹرڈ ضلع شیخوپورہ میاں ریاض اور جنرل سیکرٹری پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل رجسٹرڈ تحصیل مریدکے میاں فیصل نے ایس ایچ او ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے عمر شیراز گھمن کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل رجسٹرڈ ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے جو حکومت پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہے اس ادارے کے ساتھ وابستہ کوئی بھی صحافی شتر بے مہار نہیں ہے اس کے لیے چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود ہے۔

 

ٹرانسفر پوسٹنگ شیخوپورہ پولیس


ٹرانسفر پوسٹنگ۔
ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے۔
1۔ انسپکٹر محمد اکرم کمبوہ پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ ہاوسنگ کالونی ۔
2۔ انسپکٹر محمد لیاقت ایس ایچ او تھانہ ہاوسنگ کالونی سے ایس ایچ او تھانہ صدر شیخوپورہ۔
3۔ سب انسپکٹر ثمر عباس ڈوگر ایس ایچ او تھانہ صدر شیخوپورہ سے سی آئی اے شیخوپورہ تعنیات۔
ترجمان پولیس شیخوپورہ


 

Wednesday, 14 July 2021

جے آئی یوتھ تحصل مریدکے کی ٹیم کی SHO سٹی مریدکے شہباز نجمی کے ساتھ ملاقات


احمد رضا کمبوہ جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی یوتھ تحصیل مریدکے اور محسن رضا اپل سٹی صدر جماعت اسلامی یوتھ سٹی مریدکے کی قیادت جے آئی یوتھ تحصل مریدکے کی ٹیم کی SHO سٹی مریدکے شہباز نجمی کے ساتھ ملاقات
ملاقات میں مریدکے میں امن قائم کرنے پر SHO سٹی مریدکے کی کاوشوں کو سراہا اور مزید اسکو جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی دونوں طرف سے ایک دوسرے کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کروانے پر اتفاق ہوا مزید یہ کی جماعت اسلامی یوتھ تحصیل مریدکے کی ٹیم نے علاقہ بھر میں ہونے والے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی اور SHO سٹی مریدکے شہباز نجمی اور جے آئی یوتھ تحصیل مریدکے نے مریدکے کو پر امن شہر بنانے کا عزم کیا۔


 

چوہدری افتخار احمد بٹر کی طرف سے چوہدری مونس الٰہی کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر ہونے پر مبارکباد


پاکستان مسلم لیگ ق کے نامزد امیدوار برائے ایم پی اے ( پی پی 135 ) چوہدری افتخار احمد بٹر کی طرف سے چوہدری مونس الٰہی کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر ہونے پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر مریدکے میں تقریب، ایم پی اے چودھری خرم اعجاز چٹھہ کی خصوصی شرکت


گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر مریدکے میں تقریب، ایم پی اے چودھری خرم اعجاز چٹھہ کی خصوصی شرکت
گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر مریدکے میں اہلِ خیر کے اعزاز میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔ ایم پی اے چودھری خرم اعجاز چٹھہ، ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن طاہر حسین غازی مہمان خصوصی تھے۔ چودھری خرم اعجاز نے اپنی آمد کے فوراً بعد خصوصی بچوں کیلیے مختص سکول بس کا معائنہ کیا جسے سکول اور شہریوں کے مالی تعاون سے از سرِ نو فنکشنل بنایا گیا ہے۔ ریسورس روم میں تقریب کاآغاز تلاوت اور سکول کے بچوں کی پڑھی نعت شریف سے ہوا۔ جس کے بعد ہیڈ مسٹریس محترمہ روبینہ شاہین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ڈی ای او طاہر حسین غازی نے ضلع بھر میں سکول کی شاندار کارکردگی پر سنٹر انتظامیہ کو مبارکباد دی نیزعوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خصوصی بچوں کو لازمی طور پر سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں داخل کرائیں تاکہ منظم طریقے سے ان کی تعلیم و تربیت کا آغاز ہو۔ کرامت علی بھٹی سنٹر و شہر میں بہتری کے عمل میں تسلسل اور اس کے حجم میں بتدریج پھیلاؤ کے مثبت رجحان پر بولے۔ تقریب میں سی ای او تنویر سالٹ سید فراز ثقلین بخاری، سی ای او انوار کارپوریشن بلال انوار اور صدر فٹبال اکیڈمی غلام محی الدین کو سماجی شعبہ میں عمدہ خدمات اور تعاون پر "اہلِ خیر ایوارڈ" سے نواز گیا۔ چودھری خرم اعجاز چٹھہ نے خطاب سے پہلے عمدہ تعلیمی کارکردگی پر بچوں میں ایوارڈز اور سرٹیفیکیٹ بانٹے۔ میڈم روبینہ شاہین، میڈم ریحانہ یاسمین، سی ای او تنویر سالٹ سید فراز ثقلین نقوی بخاری، صدر فٹبال اکیڈمی غلام محی الدین، اراکینِ سکول مینجمنٹ کونسل محترمہ عنبرین سجاد اور میڈم صائمہ نے چودھری خرم اعجاز کا ہاتھ بٹایا۔ چودھری خرم اعجاز نے بعد ازاں اپنے خطاب میں سکول انتظامیہ کو شاندار پروگرام اور بہتری کیلیے انتھک کاوشوں پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سنٹر و شہر میں ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیل سے تذکرہ کیا اور "دلکش مریدکے" کے نام سے مین جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف خوبصورتی سے متعلق منصوبے کا بتایا جس کے لیے موجودہ بجٹ میں 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ عوامی نمائندے نے بتایا کہ مزید 25 کروڑ حلقہ کے اندر روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنانے پر خرچ ہونگے جبکہ 30 کروڑ سے گلیاں بازار اور سیوریج سسٹم ٹھیک کروایا جائیگا۔ چودھری خرم نے مریدکے میں انٹرنیشنل لیول کے فٹبال سٹیڈیم کی تعمیر کیلیے 15 کروڑ روپے، گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز کیلیے 5 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کے جلد شروع ہونے کی خوشخبری دی نیز سپورٹس کمپلیکس، گرلز ڈگری کالج سے متعلق مثبت پیش رفت کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے تمام مسائل اور ضروری فنڈز کے اجراء کیلیے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سکول کے بصارت سے محروم استاد محمد نعیم نے ایک سپیشل بچے کیلیے وہیل چیئر عطیہ کی جبکہ ڈی ای او صاحب نے دس وہیل چیئرز اور آلاتِ سماعت کی فراہمی کا اعلان کیا۔ چودھری خرم نے تقریب کے اختتام پر فٹبال اکیڈمی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی اور انٹرنیشنل لیول کے فٹبال سٹیڈیم کی تعمیر سے متعلق پراجیکٹ پر تفصیل سے بات کی۔ غلام محی الدین کی زیرِ قیادت وفد میں نامور طبیب حکیم ملک مشتاق احمد، معروف یوگی عامر صدیق چودھری، قومی فٹبالر محمد راشد، رانا عامر جمشید، شکیل چشتی و دیگر افراد شامل تھے۔ تقریب میں سکول اساتذہ، خصوصی بچوں کے والدین، مقامی شہریوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔


 

Tuesday, 13 July 2021

ایکسیئن واپڈا مریدکے سعادت صدیق کا کرپٹ واپڈا اہلکاروں کے خلاف دبنگ اعلان


ایکسیئن واپڈا مریدکے سعادت صدیق کا کرپٹ واپڈا اہلکاروں کے خلاف دبنگ اعلان
رپورٹ : میاں فیصل مریدکے
ایکسیئن واپڈا مریدکے سعادت صدیق کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ ہنجرا اور کھٹیالہ ورکاں کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا،ایکسیئن صاحب کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ ہنجرا اس کیس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی قسم کی رعائت نہیں کی جائے گی۔
جو کالی بھیڑیں محکمے کی بدنامی کا باعث بنے گیں ان کو نکال باہر کیا جائے گا.

مریدکے : کرپشن کے بے تاج بادشاہ مرتضیٰ ہنجرا لائین سپریڈنٹ اینڈ چیئرمین ہائڈرو یونین آل راؤنڈر نکلا
مریدکے : عوام پریشان ، واپڈا اہلکار بے لگام اور چیئرمین ہائیڈرو یونین کنگ آف کرپشن
مریدکے : واپڈا اہلکار مرتضیٰ ہنجرا چیئرمین ہائیڈرو یونین نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
مریدکے : مرتضیٰ ہنجرا نے غریب رکشہ ڈرائیور سے میٹر لگوانے کا پندرہ ہزار وصول کیا
مریدکے : غریب رکشہ ڈرائیور کو اگلے ہی ماہ تین لاکھ انتیس ہزار کا بل مل گیا
مریدکے : مرتضیٰ ہنجرا نے غریب رکشہ ڈرائیور سے بل کم کروانے کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت مانگ لی
مریدکے : اہلیان مریدکے نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

 

ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شہباز نجمی کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے گرینڈ سرچ آپریشن


ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شہباز نجمی کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے گرینڈ سرچ آپریشن
مریدکے : (میاں فیصل سے) ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللّٰہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل مریدکے افتخار احمد وریا کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شہباز احمد نجمی نے ہمراہ ٹیم گزشتہ رات گرینڈ سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران شہزاد ولد جلال دین سے 1200 گرام چرس اور طارق عرف لالی سے 1100 گرام چرس برآمد کی محمد پرویز ولد محمد شفیع،محمد عثمان ولد عباس،قربان علی ولد اللّٰہ دتہ،اعجاز علی ولد شوکت علی سے 4 عدد ناجائز پسٹل برآمد کیے۔یاسر علی ولد برکت علی سے 20 لیٹر شراب برآمد کی اور 4 افراد کو آوارہ گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شہباز نجمی کا کہنا ہے کہ میرا مقصد عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،جرائم کا خاتمہ میرا مشن اور مظلوم کا ساتھ دینا فرض سمجھتا ہوں،جرائم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا جرائم پیشہ عناصر کی تھانہ کی حدود میں کوئی گنجائش نہیں ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شہباز نجمی نے پنجاب پولیس کے ترجمان ہفت روزہ شہباز وطن کے تحصیل رپورٹر میاں فیصل اور سینئیر نائب صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل رجسٹرڈ ضلع شیخوپورہ میاں ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرم میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تھانے میں حاضر ہوں کسی سفارش کی ضرورت نہیں مجھ سے ڈائریکٹ ملیں میرٹ پر کاروائی ہو گی ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شہباز نجمی نے مزید کہا ہے کہ ڈی ایس پی سرکل مریدکے افتخار احمد وریا اور ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللّٰہ صاحب کے ویژن کے عین مطابق کام کر رہے ہیں اور جرائم پیشہ افراد کو چن چن کر پکڑ رہے ہیں مزید کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اور انشاء اللّٰہ بہت جلد تھانہ سٹی مریدکے کی حدود سے منشیات فروشوں سمیت جرائم کا خاتمہ کر دیا جائے گا

ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شہباز احمد نجمی کا مریدکے میں سرچ آپریشن 4 اشتہاری مجرموں کو گرفتار


ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شہباز احمد نجمی کا مریدکے میں سرچ آپریشن
مریدکے : ( میاں فیصل سے ) ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللّٰہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل مریدکے افتخار احمد وریا کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شہباز احمد نجمی نے ہمراہ ٹیم سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد سے 10/10 لیٹر شراب اور 2 افراد سے 2 ناجائز پسٹل برآمد 2 ریکارڈ یافتہ مجرم 8 آوارہ گرد سمیت 4 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔


 

چودھری صادق علی المعروف بودی پہلوان انتقال کر گئے،


چودھری صادق علی المعروف بودی پہلوان انتقال کر گئے،نماز جنازہ عصر کے بعد ہوگی
پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن، سابق کونسلر چودھری صادق علی المعروف بودی پہلوان انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 12 جولائی 2021 کو بعد از نماز عصر ماڈل سٹی جی ٹی روڈ مریدکے میں ادا کی جائیگی۔ مرحوم فالج کے سبب عرصہ دراز سے علیل تھے۔ انہوں نے آج صبح اپنی جان اللہ تعالیٰ کے حوالے کی۔ مرحوم صادق علی سابق کونسلر حسن رضا ٹیڈی اور رانا منیر حسین کے بڑے بھائی، رانا جمشید اصغر کے ماموں اور محسن رضا کے چچا جان تھے۔


 

لندن کیش اینڈ کیری ( مال آف مریدکے ) کے روحِ رواں شیخ طاہر شبیر کا تحصیل آفس میں زیر تعمیر مسجد کا دورہ


لندن کیش اینڈ کیری ( مال آف مریدکے ) کے روحِ رواں شیخ طاہر شبیر کا تحصیل آفس میں زیر تعمیر مسجد کا دورہ
مریدکے : ( میاں فیصل سے ) لندن کیش اینڈ کیری ( مال آف مریدکے ) کے روحِ رواں اور معروف بزنس مین شیخ طاہر شبیر نے تحصیل آفس مریدکے میں زیر تعمیر شمیم شبیر مسجد کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر شمیم شبیر مسجد کی تیاری اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔


 

مریدکے: غوثیہ کالونی حدوکے میں نوجوان کی دس سالہ کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش

مریدکے: غوثیہ کالونی حدوکے میں نوجوان کی دس سالہ کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش

مریدکے دس سالہ کمسن بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا نوجوان عدیل گرفتار
مریدکے : ( میاں فیصل سے ) تھانہ سٹی مریدکے کے علاقے محلہ غوثیہ کالونی حدوکے میں عدیل نامی نوجوان جس کی گیمز کی دکان ہے جہاں چھوٹے بچے گیمز کھیلنے آتے ہیں دس سالہ کمسن بچہ زوہیب گیمز کھیلنے عدیل کی شاپ پر گیا تو عدیل نے سو روپے کا لالچ دے کر زوہیب سے بدفعلی کرنے کو کوشش کی لیکن زوہیب کسی طرح جان بچا کر گھر بھاگ گیا دس سالہ کمسن بچے زوہیب سے بدفعلی کی کوشش کرنے پر بچے کے والدین نے تھانہ سٹی مریدکے میں نوجوان عدیل کے خلاف درخواست دے دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شہباز احمد نجمی کی زیرنگرانی محرر عرفان علی اور اے ایس آئی محمد مالک بھٹی نے ہمراہ ٹیم فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل کو دس منٹ کے اندر گرفتار کر لیا اور قانونی کاروائی شروع کر دی پولیس کی فوری کاروائی اور ملزم کی گرفتاری پر کمسن بچے کے والدین نے تھانہ سٹی مریدکے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور بنا کسی سفارش کے فوری ایکشن لینے پر تھانہ سٹی مریدکے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔





ایس پی انویسٹی گیشن آصف امین اعوان ضلع شیخوپورہ سے ٹرانسفر پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے ایس پی انویسٹی گیشن آصف امین اعوان, ڈی ایس پی صفدر آباد محمد ریاض اور ڈی ایس پی CIA فتح احمد کی ضلع شیخوپورہ سے ٹرانسفر پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ڈی پی او آفس کی ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔تقریب میں ڈی پی او شیخوپورہ اور دوسرے افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کی شیخوپورہ پولیس کے لیے خدمات کو سراہا۔ آخر میں نیک خواہشات کے ساتھ ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے ایس پی آصف امین اعوان, ڈی ایس پی صفدر آباد محمد ریاض اور ڈی ایس پی CiA فتح احمد کو شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے بھی دئیے۔
ترجمان پولیس شیخوپورہ


 

مریدکے نارووال روڈ رستم پور کے قریب بس ٹول پلازہ سے ٹکرا گئی۔

مریدکے نارووال روڈ رستم پور کے قریب بس ٹول پلازہ سے ٹکرا گئی۔
نارنگ منڈی : ( رانا حارث علی سے ) نارووال مریدکے روڈ پر تیز رفتار بس رستم پور ٹول پلازہ سے ٹکرا گئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔