مریدکے : ( میاں فیصل سے ) میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا کی مثبت نشاندہی کی بدولت پولیس بہتر انداز میں کام کر سکتی ہے تھانہ سٹی مریدکے میں میری تعیناتی میری صلاحیتیوں کا امتحان ہے اور میں ہمیشہ چیلنجز قبول کرنے کا عادی ہوں صحافیوں کی مثبت صحافت کا قائل ہوں اپنی ہر تعیناتی میں مجھے یاہں سے اچھا تعاون ملا ہے اب بھی میں امید کرتا ہوں کہ مریدکے میں صحافت سے وابستہ صحافی حضرات معاشرے کے ناسوروں کے خلاف نشاندہی بھی کریں گے اور پولیس کے ساتھ تعاون بھی کریں گے ان خیالات کا اظہار تھانہ سٹی مریدکے میں تعینات ہونے والے نئے ایس ایچ او سب انسپکٹر عمر شیراز گھمن نے پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں ریاض اور پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل رجسٹرڈ تحصیل مریدکے کے جنرل سیکرٹری میاں فیصل سے ملاقات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مریدکے سے منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنا ہے اگر کوئی جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پولیس کو دے گا تو اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا میرے آفس کے دروازے ہر آنے والے سائل کے لیے کھلے ہیں ہر شخص جو اپنے حق کی داد رسی کے لیے میرے پاس آئے گا میں اپنی استطاعت کے مطابق اس کو ریلیف دلوانے کی کوشش کروں گا ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے عمر شیراز گھمن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ کوئی بھی صحافی ایسا نہیں ہو گا جو کسی منشیات فروش یا چور کا سفارشی ہو گا سینئر نائب صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل رجسٹرڈ ضلع شیخوپورہ میاں ریاض اور جنرل سیکرٹری پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل رجسٹرڈ تحصیل مریدکے میاں فیصل نے ایس ایچ او ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے عمر شیراز گھمن کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل رجسٹرڈ ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے جو حکومت پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہے اس ادارے کے ساتھ وابستہ کوئی بھی صحافی شتر بے مہار نہیں ہے اس کے لیے چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود ہے۔

No comments:
Post a Comment