مریدکے: غوثیہ کالونی حدوکے میں نوجوان کی دس سالہ کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش
مریدکے دس سالہ کمسن بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا نوجوان عدیل گرفتار
مریدکے : ( میاں فیصل سے ) تھانہ سٹی مریدکے کے علاقے محلہ غوثیہ کالونی حدوکے میں عدیل نامی نوجوان جس کی گیمز کی دکان ہے جہاں چھوٹے بچے گیمز کھیلنے آتے ہیں دس سالہ کمسن بچہ زوہیب گیمز کھیلنے عدیل کی شاپ پر گیا تو عدیل نے سو روپے کا لالچ دے کر زوہیب سے بدفعلی کرنے کو کوشش کی لیکن زوہیب کسی طرح جان بچا کر گھر بھاگ گیا دس سالہ کمسن بچے زوہیب سے بدفعلی کی کوشش کرنے پر بچے کے والدین نے تھانہ سٹی مریدکے میں نوجوان عدیل کے خلاف درخواست دے دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شہباز احمد نجمی کی زیرنگرانی محرر عرفان علی اور اے ایس آئی محمد مالک بھٹی نے ہمراہ ٹیم فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل کو دس منٹ کے اندر گرفتار کر لیا اور قانونی کاروائی شروع کر دی پولیس کی فوری کاروائی اور ملزم کی گرفتاری پر کمسن بچے کے والدین نے تھانہ سٹی مریدکے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور بنا کسی سفارش کے فوری ایکشن لینے پر تھانہ سٹی مریدکے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

No comments:
Post a Comment