عالمی سطح پر پھیلنے والی بے قابو کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ پوری دنیا چلا رہی ہے احتیاط کریں۔ کورونا سے اپنے گھر والوں کو اور خود کو محفوظ رکھیں۔ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگائیں کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں سے دعا کی اپیل کی ۔
ہر ملک میں حکومت اور اپوزیشن مل کر عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ہر عوامی رہنما اور لیڈر اپنے اپنے ملک میں نقصانات کو کم سے کم رکھنے کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں اور لوگوں کو احتیاط برتنے کیلئے اجتماعی طور پر اپیلیں کر رہے ہیں کیونکہ عالمی سطح پر ایک ہی رائے ہے کہ احتیاط میں عافیت ہے۔
پھر ملک سے فرار ہونے کے لئے اس ڈرامے باز خاندان کے بڑے میاں نے بیماری کا ڈرامہ رچایا۔ اب بڑے میاں کے بعد مریم صفدر بیرون ملک فرار ہونے کے چکر میں مدہوش اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہیں اور سادہ لوح عوام کی جانیں خطرے میں ڈال کر اور زندگیوں سے کھیل کر فرار کے راہ کی متلاشی ہے۔ اس طرز عمل سے ثابت ہوا ہے کہ اس خاندان کو ملک و قوم، غریب پاکستانیوں اور حتیٰ کہ عوام کی جانوں کی پرواہ نہیں ۔ ان کو صرف ذاتی مفادات عزیز ہیں۔
مریم صفدر اعوان نے کل لاہور میں عوامی اجتماع کا اہتمام کیا اور وہ بھی ایسے ایریا میں جہاں وائرس کی پرسنٹیج زیادہ ہے۔
مریم صفدر کو اتنا بھی اندازہ نہیں ہے کہ وہ جو سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں وہ ذاتی مفادات کے حصول کے لئے ہیں مگر عوام کی جان کو خطرے میں ڈال کر ذاتی مفادات کے حصول کی کوشش کرنا کتنا بڑا ظلم ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ اس طرح عوام کی جانیں خطرے میں ڈالنے سے مریم صفدر کو روکا جائے ورنہ عوام الناس کو پیغام جائے گا کہ حاکم بدہن ریاست اس خاندان کے سامنے بے بس ہے اور ان کو قانون کے ساتھ کھیلنے کی کھلم کھلا اجازت ہے جو عمران خان کے ویژن کے بالکل برعکس ہے ۔

No comments:
Post a Comment