Monday, 19 July 2021

لاہور میں ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیر گرفتار


لاہور; لاہور کے علاقہ ساندہ میں ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا۔متاثرہ خاتون کی شادی ضلع شیخوپورہ میں ہوئی جو گھریلو نا چاکی پر جعلی پیر نوید کے پاس تعویذ کرانے آئی تو ملزم ورغلاکرعورت کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا۔ 

سٹی 42کے مطابق ایس ایچ او ساندہ شیخ خالد فاروق کا کہناتھا کہ عاصمہ بی کے گھر والے اپنے تئیں خاتون کو تلاش کرتے رہے نہ ملنے پر ساندہ پولیس سے رابطہ کیا ۔ایس پی اویس شفیق کا کہناتھا کہ ساندہ پولیس نے کارروائی کرکے جعلی پیر کوگرفتار کر لیاملزم سے مزید تفتیش جاری ہے کہ مزید کتنی عورتوں کو داغدار کر چکا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔


 

No comments:

Post a Comment