دبئی (این این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک آنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے پاسپورٹ کے حامل افراد سیاحتی دورے پر متحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے شہری بھی یو اے ای جا سکیں گے، پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے ہر ملک کے لیے قواعد و ضوابط مختلف ہوں گے۔

No comments:
Post a Comment