کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہیے ، چوہدری پرویزالٰہی
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، چیئرمین ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب سردار آفتاب اکبر ایم پی اے اور چیئرمین ملک عبدالمنان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ کورونا کی نئی لہر لمحہ فکریہ ہے ، ایسے میں تعلیمی اداروں کو کھول کر عوام کو اس میں مبتلا نہ کریں ، کورونا کے باعث پوری دنیا سمیت پاکستان کی معیشت تباہ حال ہے ، ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے سب کو مل کر چلنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں حلقہ این اے 65 اور پی 23 اور پی 24 کے مسائل کے حل کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔
ملاقات میں سردار آفتاب اکبر نے کہا کہ حلقے کی عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا ، چوہدری سالک حسین ایم این اے اور حافظ عمار یاسر کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

No comments:
Post a Comment