Tuesday, 24 August 2021

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کو سیاحتی ویزے پرملک میں آنے کی اجازت دے دی‎

دبئی (این این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک آنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے پاسپورٹ کے حامل افراد سیاحتی دورے پر متحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے شہری بھی یو اے ای جا سکیں گے، پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے ہر ملک کے لیے قواعد و ضوابط مختلف ہوں گے۔‎


 

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی و وسطی پنجاب میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔پنجاب : نارووال اوراسلام آباد(ائیر پورٹ) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44 اور روہڑی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


 

خون کی نالیوں کی صفائی دل کی تمام بند نالیاں دنوں میں کھل جائیں گی ہارٹ اٹیک سے بچنے کا آسان ترین طریقہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) خون کی نالیوں میں گندگی یا چکنائی آجائے تو کافی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں،آئیے آپ کو خون کی شریانیں صاف کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔اس نسخے کے استعمال سے آپ دل کی سرجری سے بچ سکتے ہیں۔ اجزاء لہسن کی چھلی ہوئی توڑیاں 30 عدد، لیموں چھلکوں سمیت 5 عدد تازہ پانی ایک لیٹر لیموں کو رات کو نمک والے پانی میں بھگو دیں اور اگلی صبح انہیں خشک کر کے ان کے ٹکڑے کریں۔لہسن اور لیموں کو اچھی طرح بلینڈ کر کے اس میں پانی ملائیں اور اسے صرف ایک بار ابالیں اور ٹھنڈا کر لیں۔اب اس محلول کو کسی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔ اب تین ہفتے تک ہر روز کھانے سے قبل 50 ملی لیٹر اس مشروب کو پئیں۔پھر آٹھ دنوں کا وقفہ دیں اور ایک بار پھر تین ہفتے تک یہ تھراپی کریں۔آپ چاہیں تو ایک سال کے اندر یہ نسخہ آزما سکتے ہیں اور اس کے استعمال کے بعد آپ کو اپنے جسم میں واضح تبدیلی محسوس ہو گی۔


 

ڈی ایس پی پرانی انارکلی لاہور ثقلین شاہ جاں بحق


‏ٹوبہ ٹیک سنگھ تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی
‏حادثہ میں ڈی ایس پی پرانی انارکلی لاہور ثقلین شاہ جاں بحق، اہلیہ اور 3 بچے زخمی، ریسکیو ذرائع
حادثہ جھنگ کے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون کے علاقہ پل اصحابہ پر پیش آیا، ریسکیو ذرائع
ڈی ایس پی ثقلین شاہ بھکر سے ٹوبہ ٹیک سنگھ آ رہے تھے، ریسکیو ذرائع


 

پاک افغان سیریز ملتوی ہونے پر پی سی بی کا بیان آ گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک افغان ایک روزہ سیریز کے ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نےافغان بورڈ کی سیریزملتوی کرنےکی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔پی سی بی کے مطابق فیصلہ کابل سےفضائی آپریشن کی معطلی اور کھلاڑیوں کی دماغی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا میں بڑھتے کرونا کیسز بھی سیریز معطلی کی وجہ بنے، دونوں بورڈز 2022 میں سیریز ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ستمبر میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز اچانک ملتوی کر دی گئی تھی۔سی ای او افغان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان سے سیریز ملتوی کردی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی آئندہ ماہ ستمبر میں سیریز کھیلی جانی تھی۔پاکستانی سفارتخانے نے افغان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کے ویزےجاری کر دیئے تھے۔


 

یوکرین کا طیارہ افغانستان میں ہائی جیک کر لیا گیا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) یوکرین کا افغانستان سے اپنے باشندوں کو نکالنے کیلئے بھیجا جانے والا طیارہ کابل ائیرپورٹ سے ہائی جیک کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے اپنے باشندوں کو واپس لانے کیلئے طیارہ بھیجا تھا مگر اتوار کی صبح مسلح ہائی جیکر جہاز میں گھس گئے۔یوکرین کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق آج منگل کے روز یہ جہاز نامعلوم افراد کے گروہ کو لے کر اڑان بھر گیا ۔جہاز میں یوکرینی باشندوں کی بجائے دیگر افراد موجود ہیں ۔ یوکرینی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے جہاز کو مبینہ طور پر ایران لے جایا گیا ہے ۔خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ اب کس حالت میں ہے اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا سکا۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان نے شمال میں واقع تین اضلاع پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔گذشتہ ہفتے ان اضلاع پر مقامی ملیشیائوں نے کنٹرول سنبھال لیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے 15 اگست کو دارالحکومت کابل پر کنٹرول کے بعد شمالی صوبہ بغلان میں واقع تین اضلاع بانو ،دیہ صالح اور پلِ حصار پر مقامی ملیشیائوں نے صف بندی کر کے قبضہ کر لیا تھا۔ان کی یہ پیش قدمی اس بات کی علامت تھی کہ طالبان کو شمالی افغانستان میں مسلح مزاحمت کا سامنا ہو سکتا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کہا کہ ان کی فورسز نے ان تینوں اضلاع کو کلیئر کر لیا ہے۔
اس کے بعد تین شمالی صوبوں بدخشان ، تخار اور اندراب میں بھی کنٹرول مضبوط بنا لیا ہے۔ یہ تینوں صوبے وادیِ پنج شیر کے ساتھ واقع ہیں۔احمد مسعود کی مزاحمتی فورسز میں افغانستان کی منتشر ہونے والی ریگولر فوج اور خصوصی یونٹوں کے دستے شامل ہیں۔انھوں نے طالبان سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہے اور بحران کے حل کیلیے مذاکرات کے ذریعے ایک مشمولہ حکومت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ۔بعض غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق طالبان اور شمالی فورسز کے درمیان وادی پنجشیر میں لڑائی چھڑ گئی ہے اور طالبان جنگجوئوں نے اس وادی کی ناکا بندی کر دی ہے جس کی وجہ سے وہاں محصور ملیشیاں کو دوسرے علاقوں سے کمک ملنا مشکل ہو گئی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے جنوب سے شمال کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر واقع درہ سالانگ کھلا ہوا ہے مگر دشمن فورسز کو وادیِ پنجشیر میں محصور کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی امارت اس اس مسئلہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


 

Sunday, 15 August 2021

میونسپل کارپوریشن مریدکے میں جشنِ آزادی کی تقریب، اراکین اسمبلی، شہریوں کی بھرپور شرکت

آج جشنِ آزادی کے موقع پر میونسپل کارپوریشن مریدکے میں اراکین اسمبلی، مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ ایم پی اے چودھری خرم اعجاز چٹھہ، عثمان سکندر بھٹی، ایم پی اے چودھری عمر آفتاب ڈھلوں، اسسٹنٹ کمشنر اظہار الحق باجوہ، ڈی ایس پی چودھری افتخار وریا، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مریدکے شیخ آفتاب جمیل، امیدوارانِ میئر ، چودھری ندیم نواز چھینہ، چودھری محمد ارشد ورک، رفیق الحسن قریشی، میڈم خالدہ انتصار، عتیق بھٹی، شہریار گجر، سید احمد رضا، طارق ریحان، شیخ شان، ایڈووکیٹ شفقت نواز مہار، سلیم انجم، علی مرتضیٰ سرویا، شاہد ورک، سمیت دیگر معززین اس موقع پہ موجود تھے۔ اس موقع پر ایک سادہ تقریب ہوئی۔ جس کی نظامت کے فرائض دی ونڈر فل یوگا کلب مریدکے کے سربراہ عامر صدیق چودھری نے کی۔ مقررین نے جشنِ آزادی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ عامر صدیق چودھری نے یومِ آزادی کے ساتھ ساتھ شہر میں روزافزوں گندگی اور آلودگی کے مسائل کو اجاگر کیا۔ تقریب کے بعد شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلیے ریلی مختصر نکالی گئی


 

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے میں جشنِ آزادی کی تقریب، اراکین اسمبلی، شہریوں کی بھرپور شرکت


تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے میں جشنِ آزادی کی تقریب، اراکین اسمبلی، شہریوں کی بھرپور شرکت جشنِ آزادی کے موقع پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے میں اراکین اسمبلی، مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ ایم پی اے چودھری خرم اعجاز چٹھہ، عثمان سکندر بھٹی، ایم پی اے چودھری عمر آفتاب ڈھلوں، اسسٹنٹ کمشنر اظہار الحق باجوہ، ڈی ایس پی چودھری افتخار احمد وریا،ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے ڈاکٹر احمد عمار آصف، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مریدکے شیخ آفتاب جمیل، امیدوارانِ میئر ، چودھری ندیم نواز چھینہ، چودھری محمد ارشد ورک، رفیق الحسن قریشی، میڈم خالدہ انتصار، عتیق بھٹی، شہریار گجر، سید احمد رضا، طارق ریحان، شیخ شان، ایڈووکیٹ شفقت نواز مہار، سلیم انجم، علی مرتضیٰ سرویا، شاہد ورک، سمیت دیگر معززین اس موقع پہ موجود تھے۔ اس موقع پر ایک سادہ تقریب ہوئی۔ جس میں جشن آزادی مبارک کا کیک کاٹا گیا ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے ڈاکٹر احمد عمار آصف سمیت متعدد مقررین نے جشنِ آزادی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔


 

مسافروں کے لیے بڑی خبر، اہم اعلان

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات(یو اے ای) واپسی کے منتظر مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب پروازیں کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے۔ 

پی آئی اے نے امارات کے شہر العین کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ 

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے زیادہ سے زیادہ مسافروں کو لے جانے کے لیے روز پرواز آپریٹ کرے گی۔ لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے العین کے لیے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ 

خیال رہے کہ یو اے ای جان کے خواہش مند مسافروں کے لیے ملک کے 7بڑے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کے لیے لیبارٹریز کو جگہ فراہم کردی گئیں۔ 

علامہ اقبال انٹرنیشنل، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر بھی پی سی آرٹیسٹ کی سہولت ہوگی جبکہ کراچی، پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے سے مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔


 

کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے محصور طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی

کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے محصور طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی 

اسلام آباد: افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد، امریکا کے 4 سی ون تھرٹی طیاروں کی لینڈنگ کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کردیا گیا جس کے بعد وہاں موجود پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 2 طیارے محصور ہوگئے تاہم بعد ازاں طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 2 طیارے محصور ہوگئے جنہیں بعد میں اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق امریکا کے 4 سی ون تھرٹی طیاروں کی لینڈنگ کے لیے کابل ایئرپورٹ کو اچانک بند کردیا گیا۔ اس موقع پر 2 امریکی ہیلی کاپٹرز نے کابل ایئرپورٹ کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔ 

ایئرپورٹ بند ہونے کے بعد پی آئی اے کے دونوں طیاروں ایئر بس 320 اور 777 کو اڑان کی اجازت نہیں دی گئی۔ 320 طیارے میں 170 اور 777 میں 329 مسافر موجود ہیں۔ 

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کچھ پاکستانی کابل ایئرپورٹ پہنچے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان جانا ہے، ان کے پاس ٹکٹس موجود نہیں تھے، 8 مسافروں کو ایڈجسٹ کیا گیا۔ 

بعد ازاں کابل ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کے طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے جبکہ دوسرا طیارہ کچھ دیر بعد اسلام آباد کے لیے اڑان بھرے گا۔